پاکستان24 عالمی خبریں

امریکی پارکوں میں ہسپتال قائم، ریکارڈ ہلاکتیں

اپریل 1, 2020 < 1 min

امریکی پارکوں میں ہسپتال قائم، ریکارڈ ہلاکتیں

Reading Time: < 1 minute

امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں۔

بدھ کی صبح تک امریکی ریاست نیویارک میں ایک ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو کر مر چکے ہیں۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست میں کورونا کا پہلا کیس مارچ کی پہلی تاریخ کو سامنے آیا تھا جبکہ مہینے کے اختتام پر متاثرین کی تعداد ساڑھے 75 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

امریکہ میں کل ہلاکتوں کی تعداد چین سے بڑھ گئی ہے اور سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تین ہزار 873 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

حکام کے مطابق پیر کی صبح سے منگل کی شام تک ملک میں 865 اموات ہوئی ہیں۔ مختلف ریاستوں میں متاثرین کی کل تعداد ایک لاکھ 90 ہزار کے لگ بھگ ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق شہر کے مشہور سینٹرل پارک اور اس سٹیڈیم میں ہسپتال قائم کر لیے گئے ہیں جہاں یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ منعقد کیا جاتا ہے۔

شہر کے میئر نے غیر معمولی اور بڑے ہسپتالوں کی مانگ کی ہے۔ میئر کے مطابق اگلے دو ہفتوں میں مریضوں کے لیے کئی گنا بڑے ہسپتالوں کی ضرورت ہوگی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ملک میں 22 افراد کی وائرس سے موت کا خطرہ تھا مگر اب اگر دو لاکھ لوگ مرتے ہیں تو یہ ان کی کامیابی ہوگی کہ زیادہ اموات نہ ہوں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے