نئی عالمی ایوارڈ یافتہ تصاویر
Reading Time: 2 minutesعالمی پریس فوٹو ایوارڈز 2020 میں فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے فوٹو گرافرز نے چار ایوارڈز جیتے ہیں۔
پہلی انعام یافتہ تصویر سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کی ہے جہاں حکومت مخالف مظاہرین کے موبائل فونز کی سکرینز کی روشنی میں ایک نوجوان نظم پڑھ رہا ہے۔
یہ تصویر جون 2019 میں فوٹوگرافر یاسویشی چیبا نے بنائی تھی۔
ایوارڈ یافتہ دوسری تصویر ہانگ کانگ کے فوٹوگرافر نکولس اسفوری نے پانچ اکتوبر 2019 کو اس وقت لی جب پولیس نے چین مخالف مظاہرین میں سے ایک جوڑے کو قابو کرنے کی کوشش کی۔
یہ تصویر ژاں ڈیوی نے 31 دسمبر 2019 کو آسٹریلوی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے ایک قصبے میں اس وقت بنائی جب جنگل کی آگ تیزی سے پھیل رہی تھی اور بچے کھیل کود میں مصروف تھے۔
اولی سکارف کی یہ تصویر اس لمحے کی ہے جب دو جون کو چیمپیئن لیگ کی فاتح انگلش فٹبال کلب لیورپول کی ٹیم انگلینڈ میں اپنے علاقے پہنچی۔ بس کی چھت پر ٹیم کے کھلاڑی جبکہ سڑکوں پر مداح ناچ اٹھے تھے۔