’حالات سنگین، لاک ڈاؤن ختم نہیں ہوگا‘
Reading Time: < 1 minuteبرطانیہ میں چار ہفتوں سے جاری لاک ڈاؤن ختم نہیں کیا جا رہا ہے اور ملک میں حالات انتہائی سنگین ہیں۔
اتوار کو وزیراعظم بورس جانسن کی کابینہ کے سینیئر وزیر نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ ملک میں چار ہفتوں سے جاری لاک ڈاؤن کے خاتمے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے اور اس وقت حالات انتہائی سنگین ہیں۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور اتوار کو مزید 596 ہلاکتیں رپورٹ کی گئی ہیں جس کے بعد کل اموات 16 ہزار سے بڑھ گئی ہیں۔
برطانیہ میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار سے بڑھ چکی ہے اور یورپ میں اٹلی، سپین اور فرانس کے بعد چوتھا ملک ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
دنیا میں وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 63 ہزار سے زائد ہے جبکہ کل متاثرین 23 لاکھ 73 ہزار سے بڑھ چکے ہیں۔
Array