دو بچوں سمیت نو افراد کو قتل کر دیا گیا
Reading Time: < 1 minuteلبنان کے دارالحکومت بیروت میں نو افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
الجزیرہ ٹی وی کے مطابق بیروت میں مارے جانے والے افراد میں دو بچے بھی شامل ہیں۔
ٹی وی کے مطابق حالیہ تاریخ میں یہ عام لوگوں کے قتل کا سب سے بدترین واقعہ ہے۔
فائرنگ کا واقعہ بیروت کے نواح میں باکلائن کے قصبے میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق تاحال قتل کے واقعہ کے محرکات معلوم نہیں ہو سکے۔
مارے جانے والوں میں چھ مرد، دو بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔
حکام کے مطابق مارنے جانے والوں میں چھ شامی پناہ گزین ہیں۔ واقعہ قصبے کے جنگل کے قریب پیش آیا جہاں شامی ورکرز مزدوری کرتے ہیں۔
Array