پاکستان24 عالمی خبریں

چین میں 10 دن سے کوئی ہلاکت نہیں

اپریل 25, 2020 < 1 min

چین میں 10 دن سے کوئی ہلاکت نہیں

Reading Time: < 1 minute

چین نے کہا ہے کہ گزشتہ دس دنوں میں ملک میں کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

چین کے ٹیلی ویژن چینل سی جی ٹی این کے مطابق نیشنل ہیلتھ کمیشن نے سنیچر کو بتایا کہ نئے کورونا کیسز کا تعلق 50 ملکوں سے آنے والے شہریوں سے ہے جبکہ ملک کے اندر گزشتہ 10 دنوں میں وائرس سے ہلاکت نہیں ہوئی۔

دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 85 ہزار سے زائد ہے جن میں سے 54 ہزار صرف امریکی ہیں۔

یورپ میں وائرس سے ہلاکتوں میں کمی آئی ہے تاہم برطانیہ اور فرانس میں وبا کا پھیلاؤ زیادہ ہے۔

دنیا کے 170 کے لگ بھگ ملکوں میں اس وقت لاک ڈاؤن ہے۔

چینی حکام پر وائرس کے بارے میں تاخیر سے اقدامات کرنے اور دنیا کو دیر سے آگاہ کرنے کی وجہ سے تنقید کی جاتی رہی ہے اور ووہان شہر میں مقامی حکام نے کورونا سے ہلاکتوں کے اعداد وشمار میں اپنی غلطی کو تسلیم بھی کیا تھا۔

چین میں کورونا سے سرکاری اعداد وشمار کے مطابق کل ہلاکتیں اس وقت بھی پانچ ہزار سے کم ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے