پاکستان24 عالمی خبریں

دو لاکھ ہلاکتیں، ویکسین کی تیاری تیز

اپریل 25, 2020 < 1 min

دو لاکھ ہلاکتیں، ویکسین کی تیاری تیز

Reading Time: < 1 minute

دنیا میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد دو لاکھ ہو گئی ہے جبکہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے جمعے کو وائرس کے علاج کی ویکسین کی تیاری کے اقدامات کو تیز کرنے کانفرنس بلائی ہے تاہم امریکہ نے اس کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 فرانس کے صدر مینوئل میخواں اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت کی ویکسین کی تیاری کے لیے کوششوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

امریکہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کے ساتھ سرفہرست ہے جس کے بعد اٹلی، سپین، فرانس اور برطانیہ ہیں۔

ادھر جنیوا میں امریکی مشن کے ترجمان نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ امریکہ ڈبلیو ایچ او کی کانفرنس میں نمائندہ نہیں بھیجے گا۔

انہوں نے کہا کہ ‘ہم کووڈ 19 کے لیے ویکسین کی جلد سے جلد تیاری اور تعاون سے متعلق ان عالمی کوششوں کے بارے میں مزید جاننا چاہیں گے۔’

امریکہ عالمی ادارہ صحت کا سب سے بڑا ڈونر ہے تاہم صدر ٹرمپ نے عالمی ادارے کی امداد معطل کر رکھی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے