پاکستان24 عالمی خبریں

چین میں تین ماہ بعد سکول کھل گئے

اپریل 27, 2020 < 1 min

چین میں تین ماہ بعد سکول کھل گئے

Reading Time: < 1 minute

عالمی وبا کورونا وائرس پر قابو پائے جانے کے بعد چین میں سکولوں کو مرحلہ وار کھولا جا رہا ہے۔

پیر کو چین کے دو بڑے شہروں بیجنگ اور شنگھائی میں سکول کھلنے کے بعد طلبہ نے تین ماہ بعد پڑھائی کا آغاز کیا ہے۔

گزشتہ سال دسمبر کے وسط میں چین کے صوبے ہوبائی کے مرکزی شہر ووہان سے پھیلنے والی وبا کورونا وائرس کے باعث جنوری کے آخری ہفتے میں ملک میں لاک ڈاؤن کیا گیا تھا۔

چین میں وبا سے چار ہزار 632 افراد ہلاک ہوئے جبکہ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 82 ہزار 900 افراد متاثر ہوئے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے