وائرس روزانہ دو ہزار امریکیوں کی جان لینے لگا
Reading Time: < 1 minuteعالمی وبا کورونا وائرس سے دنیا میں ہلاکتوں کی تعداد دو لاکھ 34 ہزار ہو گئی ہے جبکہ 33 لاکھ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
امریکہ دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں روزانہ دو ہزار ہلاکتیں ہو رہی ہیں اور اب تک 63 ہزار شہری لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
اٹلی میں 28 ہزار جبکہ برطانیہ میں 26 ہزار 500 اور سپین میں 25 ہزار کے لگ بھگ ہلاکتیں سرکاری طور پر رپورٹ ہوئی ہیں۔
بالٹی مور میں واقع امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعدادو شمار کے مطابق امریکی ریاستوں میں گزشتہ تین روز سے مسلسل دو ہزار سے زائد ہلاکتیں ریکارڈ کی جا رہی ہیں۔
امریکہ میں وائرس کے دس لاکھ ستر ہزار متاثرین ہیں۔
Array