پاکستان24 عالمی خبریں

برطانوی سائنسدان نے استعفا دے دیا

مئی 6, 2020 < 1 min

برطانوی سائنسدان نے استعفا دے دیا

Reading Time: < 1 minute

برطانیہ میں ایک سائنسدان نے اعلیٰ سرکاری عہدے سے اس وقت استعفا دے دیا جب ان کے بارے میں یہ خبریں منظرعام پر آئیں کہ انہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران سماجی فاصلے کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک خاتون کو اپنے گھر ملنے کے لیے آنے کی اجازت دی۔

پروفیسر نیل فرگوسن برطانیہ میں وباؤں سے نمٹنے کے ماہر سمجھے جانے والے سائنسدانوں میں شمار کیے جاتے ہیں اور وہ برطانوی حکومت کی اس مشاورتی ٹیم کا حصہ تھے جو کورونا وائرس سے نمٹنے میں سرکار کو مختلف تجاویز پیش کر رہی ہے۔

اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے پروفیسر نیل فرگوسن نے قوم سے معافی بھی مانگی ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے جو دوسرے کے لیے تجویز کیا اور جس پر زور دیا خود اس پر عمل کرنے میں ناکام رہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ کورونا وائرس سے اموات میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ برطانیہ میں اموات یورپ کے متاثرہ ملک اٹلی سے بھی بڑھ گئی ہیں۔

دنیا میں سب سے زیادہ اموات میں امریکہ 70 ہزار ہلاکتوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ 12 لاکھ کے لگ بگ افراد متاثرہ بھی مختلف ریاستوں میں موجود ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے