جرمنی میں وائرس ایک لاکھ 68 ہزار تک
Reading Time: < 1 minuteعالمی وبا کورونا وائرس سے بری طرح متاثر براعظم یورپ میں مریضوں کی تعداد تاحال بڑھ رہی ہے۔
جرمنی کے رابرٹ کاخ انسٹیٹیوٹ کے اعداد وشمار کے مطابق ملک میں وائرس کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 68 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔
جرمنی میں سخت اور طویل لاک ڈاؤن کے بعد اب پابندیاں نرم کی جا رہی ہیں۔
ملک میں سات ہزار 369 افراد وائرس کا شکار ہو کر موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ یورپ میں برطانیہ، اٹلی، سپین اور فرانس وبا سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ بلیجیم اور جرمنی میں دس ہزار سے کم ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
برطانیہ میں 31 ہزار سے زائد جبکہ اٹلی میں 30 ہزار سے زیادہ شہری کورنا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
Array