پاکستان24 عالمی خبریں

وائرس کے پانچ علاج مؤثر ہیں: عالمی ادارہ صحت

مئی 12, 2020 < 1 min

وائرس کے پانچ علاج مؤثر ہیں: عالمی ادارہ صحت

Reading Time: < 1 minute

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کو ختم کرنے کی ویکسین یا علاج دریافت نہیں ہو سکا تاہم بعض ادویات کووڈ 19 کی شدت کو کم کرنے میں موثر نظر آئی ہیں۔

بلیو ایچ او کی ترجمان مارگریٹ ہیرس نے منگل کو میڈیا کانفرنس میں بتایا کہ ادارے کی نظر میں ایسے علاج ہیں جو اس بیماری کی شدت کو کم کرنے اور اس کا دورانیہ محدود کرنے میں موثر ثابت ہو رہے ہیں مگر دنیا میں ابھی ایسا کوئی علاج نہیں جو اس وائرس کو ختم کرسکے۔

ادھر برطانیہ میں مئی کے مہینے کے 11 دنوں میں 20 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں جو انہی دنوں کے دوران یورپ میں رپورٹ ہونے والی ہلاکتوں میں سب سے زیادہ ہے۔

انگلینڈ اور ویلز کے حوالے سے سرکاری اعداد و شمار مرتب کرنے والے آفس کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی کل تعداد 38 ہزار 289 ہوچکی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی ترجمان کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ موجودہ صورتحال میں سے چار سے پانچ  سب سے موثر طریقہ علاج یا ادویات پر فوکس کر رہا ہے۔ 

مارگریٹ ہیرس نے کورونا وائرس کے علاج کے لیے مختلف ادویات کے ٹرائلز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ادارے کے پاس مریضوں کی صحت یابی سے متعلق مثبت ڈیٹا بھی ہے لیکن ایسے ڈیٹا کی ضرورت ہے جس کے بارے میں 100 فیصد یقین سے کہا جا سکے کہ یہ علاج اس علاج سے بہتر ہے۔

واضح رہے کہ دنیا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکہ میں80 ہزار 500 ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے