ووہان لیبارٹری کا پاکستان میں خفیہ آپریشن نہیں: دفتر خارجہ
Reading Time: < 1 minuteدفتر خارجہ نے چین کی ووہان لیباریٹری کے پاکستان میں خفیہ آپریشنز کے حوالے سے خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ پاکستان کی بائیوسیفٹی لیول 3 لیباریٹری کے حوالے سے کچھ بھی راز نہیں ہے، پاکستان بائیولوجیکل اینڈ ٹاکسنز ویپنز کنوینشن کے حوالے سے تمام ذمہ داریاں پوری کر رہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے چینی ووھان لیباریٹری کے پاکستان میں خفیہ آپریشنز کے حوالے سے خبروں کو مسترد کرتے ہوئے ان کو بےبنیاد قرار دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مزکورہ خبر ایک سیاسی عزائم پر کی گئی جعلی خبر ہے اس میں ذرائع کو استعمال کر کہ حقائق کو توڑا مروڑا گیا ہے, پاکستا ن کی بائیوسیفٹی لیول 3 لیباریٹری کے حوالے سے کچھ بھی راز نہیں ہے, عائشہ فاروقی نے کہا کہ پاکستان اس لیباریٹری کے حوالے سے معلومات کا بی ٹی ڈبلیو سی سے تبادلہ کرتا رہتا ہے اس لیباریٹری کا کام صحت کے خطرات جانچنے, بیماریوں کا کھوج لگانے اور وباء پھوٹنے کی تحقیقات پر جانچ و تحقیق کا ہےپاکستان بائیولوجیکل اینڈ ٹاکسنز ویپنز کنوینشن کے حوالے سے تمام ذمہ داریاں پوری کر رہا ہے اور اس کنوینشن پر عملدرآمد کے تصدیقی طریقہ کار کا پرزور حامی ہے کورونا وباء کے تناظر میں ایسے دعوے مضحکہ خیز ہیں, ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ بی ٹی ڈبلیو سی کے آرٹیکل ایکس کے تحت بیماریوں کی تشخیص، قابو اور اس حوالے سے عالمی تعاون کے لیے بہتر تیاریوں کی ضرورت ہے۔