”کامیاب مرد کے پیچھے عورت“ سینیٹ الیکشن سے پہلے بشریٰ بی بی کا اہم دورہ
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے لاہور میں داتا گنج بخش کے مزار پر حاضری دی ہے اور ملحقہ پناہ گاہ میں موجود مستحقین کو کھانا دیا ہے۔
سینیٹ الیکشن سے قبل روحانی عمل کے لیے مشہور بشریٰ بی بی کے اس دورے کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
پیر کی رات خاتون اول بشریٰ عمران نے مزار حضرت داتا گنج بخشؒ کے قریب پناہ گاہ کا دورہ کیا۔
انہوں نے پناہ گاہ میں سہولتوں کا جائزہ لیا اور مقیم افراد سے کھانے کے معیار اور رہائشی سہولتوں کے بارے دریافت کیا۔
بشریٰ بی بی نے کہا کہ یہ ان لوگوں پر کوئی احسان نہیں بلکہ ان کا حق ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہر کامیاب مرد کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہوتا ہے۔

