پاکستان پاکستان24

سینیٹ انتخابات سے پہلے ویڈیو لیک، الیکشن کمیشن کا نوٹس

مارچ 2, 2021

سینیٹ انتخابات سے پہلے ویڈیو لیک، الیکشن کمیشن کا نوٹس

پاکستان میں الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم اور سینیٹ کی اسلام آباد سے نشست پر امیدوار یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی ایک ویڈیو کا نوٹس لیا ہے۔

ویڈیو میں مبینہ طور پر علی حیدر گیلانی ارکان قومی اسمبلی کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتا رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے ویڈیو سے متعلق کہا کہ ’ویڈیو کی میرٹ پر تحقیقات ہو گی۔‘

الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے اس بیان کی بھی تردید کی ہے جس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ الیکشن کمیشن سے رابطہ نہیں ہو پا رہا۔

علی حیدر گیلانی نے لیک کی گئی ویڈیو کے بارے میں کہا ہے کہ ”جب پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی نے مجھ سے ووٹ کو پہلے سے نشان زد کرکے چوری ہونے کے خدشے کا اظہار کیا تو میں نے ان کو ضمیر کے مطابق فیصلہ کرتے ہوئے ووٹ مسترد کرنے کی تجویز دی۔“

ان کا کہنا تھا کہ ‏لیک ہونے والی ویڈیو سے صاف ظاہر ہے کہ عمران خان پہلے سے نشان زد کرکے ووٹ چوری کرنے کی منصوبہ بندی کرچکے ہیں۔

وفاقی حکومت کے وزرا نے کہا ہے کہ وہ یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کریں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان کی پارلیمان کے ایوان بالا کے لیے بدھ کو انتخابات منعقد ہو رہے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے