پاکستان پاکستان24

پاکستان میں بزرگ شہریوں کو ویکسین 10 مارچ سے

مارچ 7, 2021

پاکستان میں بزرگ شہریوں کو ویکسین 10 مارچ سے

پاکستان میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگوانے کی مہم کا آغاز 10 مارچ سے ہو رہا ہے۔

ملک میں کورونا کی صورتحال کو مانیٹر کرنے کے لیے قائم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ وفاقی وزیر اسد عمر نے اعلان کیا ہے کہ 10 مارچ سے پاکستان میں 60 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکیسن لگوانے کی مہم کا آغاز ہوگا۔

اتوار کو وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’بدھ 10 مارچ سے 60 سال اور اس سے زائد عمر افراد  کے لیے ویکسینیشن کے عمل کا آغاز ہوگا۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے