پاکستان

گیلانی و سنجرانی کا ففٹی ففٹی مقابلہ: اسٹیبلشمنٹ پھر جیتے گی؟

مارچ 12, 2021

گیلانی و سنجرانی کا ففٹی ففٹی مقابلہ: اسٹیبلشمنٹ پھر جیتے گی؟

پاکستان میں پارلیمان کے ایوان بالا یعنی سینیٹ کی تاریخ کا چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے لیے سب سے سخت ترین مقابلہ آج ہو رہا ہے۔

مقابلے میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور موجودہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی شکل میں دو بڑے امیدوار آمنے سامنے ہیں۔

ملک بھر میں یہ تاثر عام ہے کہ صادق سنجرانی اسٹیبلشمنٹ کے امیدوار ہیں۔ اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے تصویر شیئر کر کے ٹویٹ کیا ہے کہ سینیٹ میں پولنگ بوتھ کے اوپر جاسوسی کیمرا لگایا گیا ہے۔

دوسری جانب حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نمبر گیم کی کشمکش نے بھی ماحول کو مزید گرما دیا ہے۔

ایوان میں اپوزیشن کو معمولی عددی برتری حاصل ہے لیکن حکومت کی جانب سے دعوی کیا جا رہا ہے کہ ’وہ ہر قانونی حربہ استعمال کرتے ہوئے صادق سنجرانی کو کامیاب بنائے گی۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے