اسٹیبلشمنٹ کے امیدوار کی جیت، سنجرانی سینیٹ کے چیئرمین منتخب
پاکستان میں فوجی جرنیلوں کے امیدوار سمجھے جانے والے صادق سنجرانی ایک بار پھر سینیٹ کے چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔
جمعے کو سینیٹ میں ہونے والی ووٹنگ کے دوران 99 ارکان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ سنجرانی کو 48 ووٹ ملے جبکہ گیلانی 42 ووٹ حاصل کر سکے۔ آٹھ ارکان نے اپنے ووٹ ضائع کیے جو مسترد ہوئے جبکہ ایک رکن نے دونوں امیدواروں کو ووٹ دیا۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ ن نے گزشتہ روز الزام عائد کیا تھا کہ پاکستان کی فوج کے خفیہ ادارے سے منسلک جرنیلوں کے ذریعے ان کے سینیٹرز پر سنجرانی کو ووٹ دینے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔

