پاکستان

پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس، استعفوں پر مشاورت آج

مارچ 16, 2021

پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس، استعفوں پر مشاورت آج

پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کا سربراہی اجلاس آج اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔

اجلاس کے تین نکاتی ایجنڈے کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سینیٹ کے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کا جائزہ لیں گے اور انتخابات پر مشاورت کے بعد قانونی جنگ لڑنے سے متعلق اہم فیصلہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں 26 مارچ کو شروع ہونے والے لانگ مارچ کا جائزہ لیا جائے گا۔ قائدین لانگ مارچ سے متعلق صوبوں کی تیاریوں کا جائزہ بھی کیں گے۔

اپوزیشن جماعتوں کے ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں اسمبلیوں سے استعفوں کے معاملے پر مشاورت ہوگی اور طے کیا جائے گا کہ اسمبلیوں سے استعفے لانگ مارچ سے قبل یا بعد میں دئیے جائیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے