ویکسین لگوانے کے باوجود عمران خان کورونا کا شکار کیوں ہوئے؟
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔
PM Imran Khan has tested positive for Covid-19 and is self isolating at home
— Faisal Sultan (@fslsltn) March 20, 2021
وزیراعظم کے مشیر فیصل سلطان نے یہ خبر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ عمران خان نے خود کو گھر پر تنہا کر لیا ہے اور ان کی طبیعت بہتر ہے۔
انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے وزیراعظم کے لیے نیک تمنائیں ظاہر کی ہیں۔
عمران خان نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی پہلی ڈوز گزشتہ روز لگائی تھی۔
وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ جب مثبت آیا تو اس وقت انکی ویکسینیشن مکمل نہیں ہوئی تھی۔ انہیں ویکسین کا پہلا ٹیکا لگے صرف 2 دن ہوئے ہیں، جو کسی بھی ویکسین کے کارآمد ہونے کے لیے بہت کم وقت ہے۔ اینٹی باڈیز ویکسین کا دوسرا ٹیکا لگنے کے دو سے تین ہفتوں کے بعد بننا شروع ہوتی ہیں۔
— Ministry of National Health Services, Pakistan (@nhsrcofficial) March 20, 2021
سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے چین کی ویکسین کی افادیت پر سوال اٹھانا شروع کیے ہیں جبکہ بعض نے لکھا ہے کہ ویکسین کی دوسری ڈوز کے بعد ہی اس کے اثرات ہو سکتے ہیں۔

