پاکستان میں روسی و چینی ویکسین کی قیمت فروخت مقرر
پاکستان کی وفاقی کابینہ نے شہریوں کے لیے کورونا ویکسین کی قیمت فروخت کی منظوری دے دی ہے۔
وفاقی کابینہ کے ذرائع کے مطابق چین کی ویکسین کنویڈشیا کے فی انجکشن کی قیمت 4 ہزار 225 روپے مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ روسی ویکسین اسپوٹنک فائیو کی دو خوراکوں کی قیمت فروخت 8 ہزار 449 روپے مقرر کی گئی ہے۔
وفاقی کابینہ سے دونوں ویکسین کی قیمت فروخت کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے لی گئی۔
پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کے دوران وائرس کے پھیلاؤ میں شدت دیکھی گئی ہے۔
ملک کے بڑے شہروں میں ویک اینڈ پر بازار بند رکھے گئے۔

