پاکستان

بلاول نے فضل الرحمان کے بعد سراج الحق کو امام بنا لیا: فواد چوہدری

مارچ 24, 2021

بلاول نے فضل الرحمان کے بعد سراج الحق کو امام بنا لیا: فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپوزیشن جماعتوں کو ایک بار پھر انتخابی اصلاحات کے لیے حکومت کے ساتھ بیٹھنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ہی کہا تھا پی ڈی ایم کی گاڑی چلنے والی نہیں ۔ خوشی ہے مریم نواز نے قانونی راستہ اختیار کیا ۔ بلاول نے اپنا امام تبدیل کرلیا ہے ۔ کرونا ویکیسین نہیں مولانا فراڈ ہیں ۔ کابینہ میں ردوبدل کی باتیں درست ہیں جن سے کئی وزیروں کے دل دھڑک رہے ہیں ۔

بدھ کو وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کی جانب سے گرفتاری سے بچنے کے لیے قانونی راستہ اختیار کرنے کو خوش آئند قرار دے دیا ۔ کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ مریم نواز نے قانونی راستہ اختیار کیا پچھلی بار تو مریم نے نیب کو پتھر مارے تھے۔

فواد چوہدری نے پی ڈی ایم کئ قیادت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ جس گاڑی کے کئی ڈرائیور ہوں وہ نہیں چل سکتی ۔ بلاول بھٹو نے اپنا امام بدل لیا ہے ۔ کرونا ویکسین نہیں مولانا فضل الرحمان فراڈ ہیں۔

فواد چوہدری نے اپوزیشن جماعتوں کو انتخابی اصلاحات کے لیے حکومت کے ساتھ بیٹھنے کی پیشکش کئ، کہتے ہیں حکومت انتخابی اصلاحات کے لیے سنجیدہ ہے ، اپوزیشن موقع سے فائدہ اٹھائے اور انتخابی اصلاحات کے لیے حکومت کے ساتھ بیٹھے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کابینہ میں ردوبدل کی باتیں درست ہیں کئی وزیروں کے دل دھڑک رہے ہیں، وزیراعظم حتمی فیصلہ کریں گے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے