پاکستان پاکستان24

براڈ شیٹ انکوائری میں زرداری کے سوئس اکاؤنٹس کا ریکارڈ مل گیا: حکومت

اپریل 1, 2021

براڈ شیٹ انکوائری میں زرداری کے سوئس اکاؤنٹس کا ریکارڈ مل گیا: حکومت

پاکستان کی وفاقی حکومت نے براڈ شیٹ انکوائری رپورٹ کو منظر عام پر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔

کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ براڈ شیٹ انکوائی کی رپورٹ پبلک کی جارہی ہے ’اس میں پانچ افراد کے خلاف فوجداری کاروائی کی سفارش کمیشن نے کی ہے جن میں سابق سفیر عبدالباسط اور احمر بلال صوفی بھی شامل ہیں۔“

فواد چوہدری کے مطابق اسی کمیشن کی رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ جو سوئس بینکوں کا ریکارڈ گم ہو گیا تھا وہ بھی نیب کے ریکارڈ رومز سے مل گیا ہے۔ اب حکومتی قانونی ٹیمیں اس پر کام کر رہی ہیں کیونکہ اس ریکارڈ کے سامنے آنے سے زرداری کے خلاف مقدمہ دوبارہ چلانے کا سوچا جاسکتا ہے۔‘

میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ کیس کی تحقیقات کے لیے جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں قائم کیے گئے کمیشن نے سوئس کیسز کا اوریجنل ڈیٹا ریکور کیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا ملک میں چینی کا کنٹرول چند ہاتھوں میں ہے جو اپنی من مانی کرنا چاھتے ہیں کشمیر کے الیکشن میں ایوی ایم کا استعمال کچھ علاقوں میں کیا جائے گا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے