پاکستان

”یہ غلط ہوگا“ عمران خان مرد کی آنکھ کا پردہ چاہتے تھے

اپریل 8, 2021

”یہ غلط ہوگا“ عمران خان مرد کی آنکھ کا پردہ چاہتے تھے

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے جنسی زیادتی کے واقعات بڑھنے کی وجہ بے پردگی بتانے کے بیان کے بعد سخت تنقید کی زد میں ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد کے درمیان اس موضوع پر بحث جاری ہے اور خواتین سخت ردعمل کا اظہار کر رہی ہیں۔

اس دوران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے اپنی رائے دی ہے۔

ٹویٹ میں جمائما نے قرآن کی آیت کا حوالہ بھی دیا۔

جمائما گولڈ سمتھ نے لکھا کہ مجھے امید ہے کہ یہ ایک غلط بات ان سے منسوب کی جا رہی ہے۔ میں جس عمران کو جانتی تھی وہ کہتے تھے ’مرد کی آنکھوں پر پردہ ڈالو عورت پر نہیں۔‘

سوشل میڈیا پر بحث کا سلسلہ اس وقت شروع ہو جب عمران خان نے لائیو کال کے دوران ایک سوال کے جواب میں ملک میں ریپ کے واقعات کے بڑھنے کی وجہ بے پردگی اور فحاشی کو قرار دیا۔ صارفین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مختلف ٹویٹس کیں۔

ٹوئٹر صارف ماریہ سرتاج لکھتی ہیں کی کہ ’آپ وہ ویڈیو دوبارہ دیکھیں اور ان کا مطلب سمجھیں۔ عمران خان پر تنقید کر کے ان کے مخالفوں کو خوش نہ کریں۔‘ ’آپ انہیں ہم سب سے بہتر جانتی ہیں۔ ان کے جارے میں اپنی سوچ پر بھروسہ رکھیں۔‘

بعد ازاں ایک اور ٹویٹ میں جمائما نے چند برس قبل سعودی عرب میں اپنے تجربے کے بارے میں بتایا۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں ایک عمر رسیدہ خاتون نے بتایا کہ وہ جب کبھی عبایا اور نقاب میں باہر جاتی ہیں تو جوان مرد ان کا پیچھا کرتے اور چھیڑتے ہیں جن سے جان چھڑانے کے لیے وہ نقاب ہٹا دیتی ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے