متفرق خبریں

کورونا سے پاکستان میں اپریل کے دوران 3381 ہلاک

مئی 1, 2021 < 1 min

کورونا سے پاکستان میں اپریل کے دوران 3381 ہلاک

Reading Time: < 1 minute

کورونا کی تیسری لہر کے دوران ماہ اپریل میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں جبکہ 28 اپریل کو ہلاکتوں کو پہلی بار 200 سے زائد ہلاکتیں دیکھی گئیں۔
18 اپریل کو اب تک کے سب سے زیادہ کیسز بھی رپورٹ ہوئے، 17957 اموات میں سے 3381 اموات صرف ماہ اپریل میں ہوئیں۔

18 اپریل کو اب کی سب سے ذیادہ شرح میں کیسز رپورٹ ہوئے جب ایک روز میں ریکارڈ ٹیسٹنگ کی گئی، 6127 کورونا مثبت کیسز 71836 ٹیسٹ میں سے آئے۔

28 اپریل کو کورونا وائرس آنے کے بعد پہلی مرتبہ ایک دن میں 201 اموات ہوئیں۔ سب سے زیادہ اموات پنجاب اور کے پی میں ریکارڈ کی گئیں۔
ماہ اپریل میں کورونا کی سنگین صورتحال کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو سخت فیصلے کرنا پڑے، نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کا تدریسی عمل ایک بار پھر معطل کیا گیا۔
ملک بھر میں ایس او پیز سخت کئے گئے، ملک ایک بار پھر اسمارٹ لاک ڈاؤن کی جانب چل پڑا، کئی ریڈ ایریاز کو مکمل بند کردیا گیا، کورونا کی گزشتہ دو لہروں کی نسبت تیسری پر قابو مشکل ہوا تو پہلی بار مختلف اضلاع میں فوج کو بھی طلب کرنا پڑا –
پاکستان میں تصدیق شدہ کورونا کیسسز کی تعداد 90 ہزار سے زائد اور انتہائی تشویشناک مریضوں کی تعداد 5490 ہے۔
اب تک مجموعی اموات 17957 ہوچکی ہیں جبکہ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 717009 ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے