متفرق خبریں

اسد عمر کی ٹویٹ، ’وزیر صاحب کو علم ہی نہیں کہ قبضہ ملک ریاض کروا رہا ہے‘

مئی 10, 2021 2 min

اسد عمر کی ٹویٹ، ’وزیر صاحب کو علم ہی نہیں کہ قبضہ ملک ریاض کروا رہا ہے‘

Reading Time: 2 minutes

پاکستان میں سوشل میڈیا پر کراچی میں بحریہ ٹاؤن کے لیے زمین کا قبضہ لینے کی ویڈیوز، تصاویر اور اس پر تنقید دو ہفتوں سے جاری ہے اور اس دوران کسی بھی سیاسی جماعت کے رہنما نے کوئی بیان دیا اور نہ کسی میڈیا ہاؤس (سوائے ڈان گروپ) نے اس بارے میں کوئی خبر نشر/ شائع کی۔
شدید تنقید اور لینڈ مافیا قرار دیے جانے کی بازگشت میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اس حوالے سے ایک ٹویٹ کیا تو ان کو لینے کے دینے پڑ گئے۔
اسد عمر نے لکھا کہ ‘تشویشناک خبریں آ رہی ہیں کہ سندھ کے قدیمی گوٹھوں میں دہائیوں سے رہنے والے لوگوں کی زمین پر قبضہ کیا جا رہا ہے۔’
ان کا کہنا تھا کہ الزام ہے یہ کام سندھ حکومت اور بحریہ ٹاؤن باہمی اشتراک سے کر رہے ہیں۔ سندھ حکومت کو فوری وضاحت کرنی چاہیے۔ اگر حقیقت ہے تو تمام ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
اس بیان پر رائٹس ایکٹیوسٹ سلمیٰ جعفر نے کہا کہ ‘شکریہ، اب اس تشویش میں عمران خان اور علیم خان کو بھی شامل کر لیجیے جو غریب لوگوں کی زمین پر قبضے کر رہے ہیں۔’
پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈٰیا صارف ممتاز بیکک نے لکھا کہ ‘بہت دیر کردی صاحب دکانداری چمکانے میں۔ پ پ پ کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایکشن لیا ہوا ہے اور ان افراد کو ہٹا دیا ہے جو ملوث تھے۔ اور جنہوں نے گولیاں اور لاٹھی چارج کیا تھا ان کے خلاف ایف آئی آر بھی کٹ گئی ہے۔’
ڈاکٹر فہیم احمد نے اسد عمر سے پوچھا کہ ‘آپ بھی وضاحت کر دیں کہ لندن سے ملک ریاض کے پکڑے گئے چالیس ارب روپے حکومت کے خزانے میں آنے کے بجائے ملک ریاض کے اکاؤنٹ میں کیوں گئے؟ عمران نے کابینہ کو اس معاملے پر خاموش رہنے کا کیوں کہا؟’
ایم کیو ایم کے سابق رہنما رضا ہارون نے اسد عمر کو جواب دیا کہ ‘اسد بھائی،سندھ میں موجود وفاقی ادارے سےرپورٹ طلب کریں اورحقائق جانیں۔ آپ ریاستِ پاکستان کی وفاقی حکومت کے انتہائی اہم اور بااثر وفاقی وزیرہیں۔ ابھی چند روزقبل آپ کے سندھ اسمبلی میں لیڈر آف اپوزیشن نے اس معاملہ پر متاثرین کے ساتھ پریس کانفرنس کی ہے۔’
عامر اقبال نامی ہیںڈل سے لکھا گیا کہ ‘ان معاملات میں وفاقی حکومت سوائے آئیں بائیں شائیں کرنے کے کچھ نہیں کرتی ہے۔ لوگ رُل گئے ہیں بحریہ ٹاؤن کے چکر میں اور یہ لوگ جاگتے ہی نہیں۔ کہیں تو اپنی طاقت دکھا دیں، یا یہ ملک مافیاز کے چنگل میں ہی رہے گا؟
جان خان نامی ٹوئٹر صارف نے کہا کہ ‘جی وزیر صاحب کو ابھی تک یہ علم نہیں کہ قبصہ ملک ریاض کروا رہا ہے اور اس پر پاکستان میں ہر جگہ مقدمے قائم ہیں۔’
لاہور سے کالم نگار نجم ولی خان نے اسد عمر کو لکھا کہ ‘سر! یہی کام ریورراوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے نام پر لاہور میں ہو رہا پے۔ لوگوں سے ان کی زرعی زمینیں اور گھر اونے پونے زبردستی ہتھیائے جا رہے ہیں۔ علاقے کے لوگ متعدد مظاہرے کر چکے مگر لینڈ ڈویلپمنٹ مافیا بہت طاقتور ہے۔ اس کا افتتاح خود عمران خان کر چکے ہیں، پلیز ان کے لیے بھی ٹویٹ کیجیے۔’

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے