متفرق خبریں

عید پر بچوں کی لڑائی میں بڑوں کی فائرنگ، دس زخمی

مئی 13, 2021 < 1 min

عید پر بچوں کی لڑائی میں بڑوں کی فائرنگ، دس زخمی

Reading Time: < 1 minute

راولپنڈی کے علاقے چکری روڈ پر بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، فائرنگ کے تبادلے میں خاتون سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کیا۔

جمعرات کو پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ چاند رات کے موقع فریقین کے بچوں میں لڑائی ہوئی، عید کی صبح بڑے آپس میں الجھ پڑے، تلخ کلامی کے بعد جھگڑے کے دوران فائرنگ اور ڈنڈوں کے وار سے خاتون سمیت 10 افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو سروس کے ترجمان مطابق زخمیوں میں 13 سالہ عروبہ، 38 سالہ شوکت، 44 سالہ نثار، 35 سالہ محمد عارف اور دیگر شامل ہیں، تمام زخمیوں کو موقع پر ابتدئی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کردیا گیا یے،

پولیس ترجمان کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی آپریشنز بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچے۔ جھگڑے اور فائرنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں چھاپے مارنے میں مصروف ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ جھگڑے میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے گرفتار کیا جائے گا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے