پراپرٹی ٹائیکون ریاض ٹھیکیدار کا خاندان سمیت کورونا ٹیسٹ سے انکار
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے پراپرٹی ٹائیکون ٹھیکیدار ملک ریاض نے دبئی سے لاہور ایئرپورٹ آمد پر کورونا ٹیسٹ کروانے سے انکار کیا ہے۔
ایئرپورٹ پر حکام نے چارٹرڈ طیارے میں آنے والے ملک ریاض، بینا ریاض اور ان کے ساتھ آنے والے دیگر تین افراد شاہد قریشی، گلزار اختر اور محمد اعظم سے حکومت کی جانب سے عائد کی گئی پابندی یعنی کورونا ٹیسٹ کے لیے سیمپل فراہم کرنے سے آگاہ کیا تاہم مذکورہ افراد نے انکار کیا اور گھر چلے گئے۔
ایئر پورٹ مینیجر کی جانب سے سول ایوی ایشن کے اعلیٰ حکام کو ملک ریاض، اہلیہ اور بحریہ ٹاؤن کے ایک ایگزیکٹو شاہد قریشی سمیت دیگر کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی توجہ اس واقعے کی جانب دلاتے ہوئے کارروائی نہ کرنے پر سوال اٹھائے ہیں۔
Array