جاپان کی بلٹ ٹرین کو ایک منٹ تاخیر، تفتیش میں کیانکلا؟
Reading Time: < 1 minuteجاپان میں ایک بلٹ ٹرین اپنے مقررہ وقت پر سٹیشن پہنچنے میں ایک منٹ کی تاخیر کا شکار ہوئی جس کےبعد تحقیقات کا اعلان کیا گیا.
اے ایف پی کے مطابق حکام کی جانب سے ٹرین کی ایک منٹ تاخیر کی وجہ دلچسپ نکلی.
حکام نے بتایا ہے کہ ٹرین کے ڈرائیور نے ہنگامی حالت میں ٹرین کا کنٹرول چھوڑ کر بیت الخلا کا رُخ کیا تھا جس کی وجہ سے ایک منٹ کی تاخیر ہوئی.
حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کے ڈرائیور کے بیت الخلا جانے کا کسی کو علم ہی نہ ہوتا اگر گولی کی سی رفتار سے سفر کرنے والی مشہور بلٹ ٹرین اپنے مطلوبہ سٹیشن پر ایک منٹ کی تاخیر سے نہ پہنچتی.
جاپان میں وقت کی پابندی کا سخت قانون نافذ ہے اور حکومتی اہلکار اور عام شہری اس پر سختی سے عمل کرتےہیں.
Array