پاکستان24

پاکستان میں ویکسنیشن لازمی، دفاتر میں‌سو فیصد حاضری کی ہدایت

جون 9, 2021 2 min

پاکستان میں ویکسنیشن لازمی، دفاتر میں‌سو فیصد حاضری کی ہدایت

Reading Time: 2 minutes

پاکستان میں حکومت نے تمام سرکاری و نجی شعبے کے ملازمین کے لیے کورونا کی ویکسینیشن لازمی قرار دے دی ہے جبکہ اگلے ہفتے سے کاروباری مراکز صرف ایک دن بند رکھے جائیں گے۔
بدھ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے متعلقہ حکام سے اجلاس کے بعد فیصلوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ 30 جون تک ویکسین لگوائیں۔
سینٹر کے مطابق ملک بھر میں تمام شہریوں کے لیے رضاکارانہ طور پر ویکسین لگانے کی مہم جاری رہے گی تاہم سرکاری اور نجی اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کو ویکسین لازمی لگوانا ہوگی۔
این سی او سی کے مطابق تمام ویکسینیشن سینٹر صبح آٹھ سے رات دس بجے تک کھلے رہیں گے اور اتوار کو چھٹی کی جائے گی۔
اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہری 11 جون سے کسی بھی ویکسینیشن سینٹر جا کر ویکسین لگوا سکیں گے۔
این سی او سی نے فیصلہ کیا ہے کہ ملازمین کے لیے گھر سے کام کرنے کی پالیسی کو نرم کیا جا رہا ہے اور اب سو فیصد ملازمین دفاتر سے کام کر سکیں گے۔
بیان کے مطابق این سی او سی ایسا نظام وضع کر رہا ہے کہ جس کے تحت آئی ٹی کے شعبے کو استعمال کرتے ہوئے ویکسنیشن سرٹیفیکیٹ کی تصدیق کرے گا۔ یہ نظام رواں ماہ کے اختتام تک وضع کر لیا جائے گا۔
ویکسینیشن کرانے والے شہریوں کے لیے جمز میں انڈور ورزش کی جزوی اجازت دی جا رہی ہے۔
این سی او سی کے مطابق صرف ایسے کھیلوں کی اجازت دی جا رہی ہے جس میں کھلاڑیوں کا ایک دوسرے سے فاصلے رہتا ہے جبکہ کراٹے، باکسنگ، رگبی، کبڈی، ریسلنگ اور واٹر پولو پر پابندی برقرار رہے گی۔
ثقافتی تقریبات اور میلوں پر پابندی عائد رہے گی جبکہ درگاہیں اور سینیما ہال بھی بند رکھے جائیں گے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے