عالمی خبریں

افریقی ملک میں ٹینکر کو حادثہ، آگ کے گولے گرنے سے 91 ہلاک

نومبر 6, 2021 < 1 min

افریقی ملک میں ٹینکر کو حادثہ، آگ کے گولے گرنے سے 91 ہلاک

Reading Time: < 1 minute

افریقہ کے ملک سیرا لیون کے دارالحکومت فری ٹاؤن میں ایک آئل ٹینکر اور ٹرک میں تصادم کے بعد دھماکے سے آگ لگ گئی جس میں جھلس کر کم از کم 91 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دھماکے سے ایندھن اور آگ کے گولے مصروف شاہراہ سے گزرتے افراد اور گاڑیوں پر گرے۔

مقامی میڈیا پر نشر ہونے والی فوٹیج میں ٹینکر کے ارد گرد گلیوں میں بری طرح جلی ہوئی لاشیں دکھائی دے رہی تھیں۔

صدر جولیس ماڈا بایو نے کہا ہے کہ وہ اس ’خوفناک آتشزدگی اور جانوں کے نقصان پر ازحد غمزدہ ہیں۔‘

ایک ٹویٹ میں انھوں نے کہا کہ حکومت ’متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔‘

فری ٹاؤن کے میئر یونی اکی ساویر نے کہا ہے کہ اس بارے میں افواہیں تھیں کہ ’100 سے زیادہ افراد نے اپنی جانیں کھوئی ہیں۔‘

سرکاری مردہ خانے میں 90 سے زائد لاشیں موصول ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ ہسپتالوں اور صحت کے مراکز میں تقریباً 100 افراد زیر علاج ہیں۔

حادثہ جمعے کی رات دس بجے شہر کے مشرق میں ویلنگٹن کے مضافاتی علاقے میں ایک مصروف سپر مارکیٹ کے چوک پر پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق لوگوں سے بھری ایک بس مکمل طور پر جل گئی جبکہ قریب موجود دکانیں اور سٹالز بھی آگ کی زد میں آئے۔

سیرا لیون کے آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے سربراہ نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ انھوں نے پہلے کبھی ایسا کچھ نہیں دیکھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے