عالمی خبریں

عراق کے وزیراعظم کی رہائش گاہ پر ڈرون حملہ، پانچ افراد زخمی

نومبر 7, 2021 < 1 min

عراق کے وزیراعظم کی رہائش گاہ پر ڈرون حملہ، پانچ افراد زخمی

Reading Time: < 1 minute

عراق کے وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی کی رہائش گاہ پر ڈرون کے ذریعے حملہ کیا گیاہے تاہم وہ محفوظ ہیں۔

اتوار کو علی الصبح عراقی وزیراعظم کی رہائش گاہ میں ڈرون نے دھماکہ خیز مواد پھینکا تاہم مصطفیٰ الکاظمی اس حملے میں محفوظ رہے۔

امریکہ اور سعودی عرب نے حملے کی مذمت کی ہے جبکہ حملے کے بعد وزیراعظم مصظفیٰ الکاظمی کو محفوظ مقام منتقل کر دیا گیا ۔

وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی نے واقعے کے بعد ایک ریکارڈڈ ٹیلی ویژن پیغام میں کہا ہے کہ وہ خیریت سے ہیں۔

اس حملے میں پانچ سے زیادہ دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے فی الحال قبول نہیں کی۔

انہوں نے عراق کی خاطر امن اور تحمل کا مظاہرہ کرنے، قوم کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کے لیے سکیورٹی فورسز کی حمایت کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز حملے کے ذمہ داروں کا سراغ لگانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

عراق کے وزیراعظم کا گھر شہر کے اندر گرین زون میں واقع ہے جہاں سخت سکیورٹی ہے۔ بغداد کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے گرین زون میں فائرنگ اور دھماکے کی آواز سنی۔
امریکہ نے عراقی وزیراعظم پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی سکیورٹی فورسز کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔

عراقی وزیراعظم نے جمعے کو عراقی سکیورٹی فورسز اور الیکشن کو متنازع بنانے والی پارٹیوں کے حامیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی بنانے کا حکم دیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے