عالمی خبریں

پولینڈ کی سرحد پر ہزاروں تارکین وطن کیوں جمع ہیں؟

نومبر 17, 2021 2 min

پولینڈ کی سرحد پر ہزاروں تارکین وطن کیوں جمع ہیں؟

Reading Time: 2 minutes

پولینڈ اور بیلاروس کی سرحد پر ہزاروں تارکین وطن کے بحران نے شدت اختیار کی ہے اور سکیورٹی فورسز نے آنسو گیس کے ساتھ پانی کی توپ سے بھی لوگوں کو علاقے سے بھگانے کی کوشش کی ہے۔

پولینڈ کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ یہ بحران مزید کئی ماہ جاری رہ سکتا ہے اور یہ بیلاروس کی جانب سے بلیک میل کرنے کی کوشش ہے۔

قبل ازیں یورپی یونین نے بیلاروس پر مزید پابندیوں کا عندیہ دیا جس کے ردعمل میں بیلاروس نے یورپ کو جانے والی گیس کو بند کرنے کی دھمکی دی۔

اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے تین مستقل ممبران امریکہ، برطانیہ اور فرانس نے بیلاروس پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ اپنے سیاسی مقاصد کے لیے یورپ کی سرحد پر تارکین وطن کو جمع کر رہا ہے۔

سکیورٹی کونسل کے ایک مستقل رکن روس نے بیلاروس کے خلاف الزامات کو رد کرتے ہوئے پولینڈ اور لتھوینیا کو بحران کی شدت کا ذمہ دار قرار دیا۔

بیلاروس سے ہزاروں افراد یورپی یونین کے رکن پولینڈ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں جسے پولینڈ کی سکیورٹی فورسز نے روک رکھا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے