عالمی خبریں

ٹوئٹر نے کن ملکوں کے ساڑھے تین ہزار اکاؤنٹ بند کیے، اور کیوں؟

دسمبر 2, 2021 2 min

ٹوئٹر نے کن ملکوں کے ساڑھے تین ہزار اکاؤنٹ بند کیے، اور کیوں؟

Reading Time: 2 minutes

دنیا میں سوشل میڈیا کے بڑے پلیٹ فارم ٹوئٹر نے چھ ملکوں سے چلائے جانے والے ساڑھے تین ہزار اکاؤنٹس بند کر دیے ہیں۔

ٹوئٹر کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ اس نے ایسے 3500 اکاؤنٹس بند کیے ہیں جن سے حکومت کے حق میں پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا۔

ٹوئٹر انتظامیہ کے بیان کے مطابق جن ملکوں کے اکاؤنٹس بند کیے گئے ہیں ان میں چین اور روس بھی شامل ہیں۔

ٹوئٹر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ زیادہ تر اکاؤنٹس سے سنکیانگ میں اویغور آبادی کے ساتھ سلوک کے حوالے سے چین کی کمیونیسٹ پارٹی کے بیانیے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا تھا۔

چین کو نسلی بنیادوں پر اقلیت کے ساتھ سلوک اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزامات کا سامنا ہے جو شمال مغربی صوبے میں مقیم ہے۔

سنکیانگ کے بارے میں ماہرین کا اندازہ ہے کہ 10 لاکھ سے زیادہ افراد کو کیمپوں میں قید رکھا گیا ہے۔

بیجنگ کے حق میں کمپین کرنے والے 2048 اکاؤنٹس کے علاوہ ایسے 112 اکاؤنٹ بھی بند کیے گئے ہیں جو کہ چینگیو کلچر نامی کمپنی کے تھے جو سنکیانگ کی علاقائی حکومت سے منسلک ہے۔

ٹوئٹر کی جانب سے یہ اقدام فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا کے اس قدم کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے جس میں کورونا وائرس کے حوالے سے چین کے حق میں کمپین کرنے والے 500 اکاؤنٹس کو بند کیا گیا تھا۔

چین کے علاوہ بھی ٹوئٹر نے ایسے 16 اکاؤنٹ بند کیے ہیں جو انٹرنیٹ ریسرچ ایجنسی سے منسلک تھے۔
یہ ایک روسی کمپنی ہے، جس کو نقادوں نے ’ٹرول فارم‘ قرار دے رکھا ہے اور وہ حکومت کے حق میں آن لائن کمپینز چلاتی ہے۔

ٹوئٹر کے مطابق ’آپریشن کی زد میں حقیقی اور غیر مسنتند اکاؤنٹس دونوں آئے ہیں، جہاں سے وسط افریقی سیاسی نقطہ نظر کے حوالے سے روس کے حق میں مواد جاری کیا جا رہا تھا۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے