شوبز متفرق خبریں

انڈین فلم سٹار سلمان خان کو سانپ نے ڈس لیا

دسمبر 26, 2021 < 1 min

انڈین فلم سٹار سلمان خان کو سانپ نے ڈس لیا

Reading Time: < 1 minute

انڈین فلم انڈسٹری بالی وڈ کے سپر سٹار اداکار سلمان خان کو ان کے فارم ہاؤس پر ایک سانپ نے ڈس لیا۔

اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سلمان خان خوش قسمت رہے کیونکہ انہیں جس سانپ نے کاٹا وہ زیادہ زہریلا نہیں تھا۔

اتوار کو علی الصبح سلمان خان کے پانول فارم ہاؤس میں سانپ کے ڈسنے کا واقعہ پیش آیا جب وہ واک کر رہے تھے۔

اداکار کو فوری طبی امداد کے لیے ریاست مہاراشٹر کے شہر نئی ممبئی کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

طبی امداد کے بعد فلم سٹار کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا اور وہ اس وقت اپنے گھر پر آرام کر رہے ہیں۔

سلمان خان اپنی سالگرہ اسی فارم ہاؤس میں مناتے ہیں۔ بالی وڈ اداکار اپنی 56 ویں سالگرہ بھی اپنے خاندان اور قریبی ساتھیوں کے ہمراہ یہیں منائیں گے۔

اگر ان کی فلمی مصروفیات پر نظر ڈالی جائے تو ان کی اگلی فلم ’ٹائیگر 3‘ 2022 کے وسط میں ریلیز ہوگی۔

اس فلم میں کترینہ کیف ایک بار پھر مرکزی کردار میں نظر آئیں گی اور اس کے علاوہ عمران ہاشمی پاکستان خفیہ ایجنسی کے ایک افسر کے کردار میں نظرآئیں گے۔

یشراج فلم کے بینر تلے بنائی جانے والی ’ٹائیگر3‘ کو بالی وڈ کی سب سے مہنگی ترین فلم قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ اس کی شوٹنگ روس، ترکی، آسٹریا اور انڈیا میں کی گئی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے