عالمی خبریں

دس قدرتی آفات کے سبب 2021 میں دنیا کو 170 ارب ڈالر کا نقصان

دسمبر 27, 2021 < 1 min

دس قدرتی آفات کے سبب 2021 میں دنیا کو 170 ارب ڈالر کا نقصان

Reading Time: < 1 minute

غیر سرکاری برطانوی امدادی تنظیم کرسچین ایڈ نے کہا ہے کہ 10 بدترین قدرتی آفات کے باعث سنہ 2021 کے دوران دنیا میں 170 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے، یہ 2020 میں ہوئے نقصانات سے 20 ارب ڈالر زیادہ ہیں۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق برطانیہ کا امدادی ادارہ ہر سال کے اختتام پر شدید موسموں کے باعث رونما ہونے والے واقعات جیسے سیلاب، آگ لگنے اور شدید گرمی کی لہر سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ انشورنس کے ذریعے لگاتا ہے۔

2020 میں کرسچین ایڈ نے کہا تھا کہ کہ دنیا بھر میں 10 بدترین قدرتی آفات کی وجہ سے 150 ارب ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔ رواں برس اس نقصان میں مجموعی طور پر 13 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق قدرتی آفات کی وجہ سے نقصانات میں اضافے کا رجحان انسانوں کی وجہ سے ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کی عکاسی کرتا ہے۔

کرسچین ایڈ کا کہنا ہے کہ ان 10 قدرتی آفات کی وجہ سے کم از کم 1075 افراد ہلاک ہوئے اور 13 لاکھ افراد بے گھر ہوئے۔

سب سے زیادہ نقصان 2021 میں آئڈا کے طوفان سے ہوا۔ یہ طوفان مشرقی امریکہ میں تیزی سے پھیلا اور اس سے تقریباً 65 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ یہ طوفان نیویارک سمیت کئی شہروں میں سیلاب کا باعث بنا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے