اسرائیل مقبوضہ فلسطینی علاقے میں تعمیرات روک دے: یورپی ممالک
Reading Time: < 1 minuteیورپی ملکوں نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ مشرقی بیت المقدس میں گھروں کی تعمیر روک دے۔
بدھ کو چار یورپی ملکوں فرانس، جرمنی، اٹلی اور سپین جے وزرائے خارجہ نے ایک بیان میں اسرائیلی حکام سے مقبوضہ بیت المقدس میں تعمیراتی منصوبے کو روکنے کا مطالبہ کیا۔
اسرائیلی حکام نے رواں ماہ کے آغاز پر مقبوضہ فلسطینی علاقے میں ساڑھے تین ہزار گھروں کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دی تھی۔
Array