عالمی خبریں

سعودی عرب میں 81 افراد کے سر قلم، سوشل میڈیا پر احتجاج

مارچ 14, 2022

سعودی عرب میں 81 افراد کے سر قلم، سوشل میڈیا پر احتجاج

سعودی عرب میں ایک دن میں 81 افراد کے سر قلم کر دیے گئے ہیں جس پر سوشل میڈیا پر احتجاج کیا جا رہا ہے.

الجزیرہ ٹی وی کے مطابق سزا یافتہ افراد مختلف جرائم کے الزامات میًں گزشتہ چند برس سے قید تھے.

ایران اور پاکستان میں سوشل میڈیا پر سعودی عرب میں سر قلم کیے جانے کے حوالے سے ٹرینڈ جاری ہے اور دونوں ملکوں میں بسنے والے شیعہ مسلمانوں کے ٹوئٹر ہینڈلز کے ذریعے بتایا جا رہا ہے کہ 81 میں سے 41 افراد شیعہ تھے جن کو سزا دی گئی.

ایرانی صارفین کے بعض ہینڈلز سے کہا گیا ہے کہ مغربی دنیا صرف ایران میں مجرموں کی سرعام پھانسی پر جاگتی ہے جبکہ سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کسی کو نظر نہیں آتی.

پاکستان میں بھی ٹوئٹر پر اس وقت سعودی عرب ٹرینڈ کر رہا ہے جس کی وجہ ایک دن میں 81 افراد کے سرقلم کیا جانا ہے.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے