سائنس اور ٹیکنالوجی

دوسری جنگ عظیم میں تباہ شدہ بمبار طیارہ 80 سال بعد دریافت

جولائی 2, 2022 < 1 min

دوسری جنگ عظیم میں تباہ شدہ بمبار طیارہ 80 سال بعد دریافت

Reading Time: < 1 minute

سسلی میں ماہرین کا کہنا ہے کہ 80 سال قبل دوسری جنگ عظیم کے دوران بحیرہ روم میں تباہ ہونے والے رائل ایئر فورس کے بمبار طیارے کو دریافت کرلیا گیا ہے۔

مارٹم بالٹی نامی طیارہ امریکہ میں تیار ہوا تھا لیکن جب 1942 میں تباہ ہوا تو یہ لیکن رائل ایئر فورس کے زیر استعمال تھا۔

بمبار طیارہ جب سمندر میں گِرا اس وقت اس میں 4 افراد سوار تھے، جن میں دو کا تعلق رائل ایئر فورس، ایک کا تعلق رائل آسٹریلین ایئر فور اور ایک رائل کینیڈین ایئر فورس تھا۔

2016 میں دریافت ہونے والے اس ملبے کے متعلق حکام کا کہنا تھا کہ یہ اپنی اعلیٰ حالت میں محفوظ ہے جس کی بڑی تاریخی اور علامتی قدر ہے۔

ماہرین کےُمطابق جنگِ عظیم دوم کا اور کوئی مارٹِن بالٹی مور اس بہترین حالت میں موجود نہیں ہے۔جہاز کے متعلق نتائج جنگی ریکارڈ کے مجموعے، ملبے کے نئے سروے اور عینی شاہد کی گواہی پر مبنی ہیں جس نے 80 سال قبل اس جہاز کے تباہ ہونے کے مناظر دیکھے تھے۔

بتایا گیا ہے کہ سِسیلی کے سمندروں میں جنگِ عظیم دوم میں تباہ ہونے والے کسی جہاز کا ملبہ اصل حالت میں موجود نہیں ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے