عالمی خبریں

طالبان حکومت خواتین کی تعلیم کے خلاف نہیں:سہیل شاہین

اگست 26, 2022

طالبان حکومت خواتین کی تعلیم کے خلاف نہیں:سہیل شاہین

افغان طالبان کے قطر میں سیاسی دفتر کے سربراہ سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت لڑکیوں کی تعلیم کے خلاف نہیں۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں شہل شاہین نے کہا کہ افغانستان کی حکومت لڑکیوں کی تعلیم کے خلاف نہیں۔ لاکھوں افغان بچیاں پرائمری اسکولز میں تعلیم حاصل کررہی ہیں۔ افغان خواتین تعلیم ، صحت اور مختلف وزارتوں میں بھی کام کررہی ہیں۔

سہیل شاہین کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کے حقوق کے حوالے سے افغانستان کا یورپی ممالک سے موازنہ درست نہیں کیونکہ افغانستان اسلامی ملک ہے۔

یاد رہے کہ طالبان کے سابقہ دور میں افغانستان میں قید ہونے اور بعد از رہائی اسلام قبول کرنے والی غیرملکی خاتون صحافی نے موجودہ طالبان حکومت کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد بھی یہی کہا تھا کہ طالبان خواتین کی تعلیم کے خلاف نہیں ہیں۔وہ نصاب تعلیم پر کام کر رہے ہیں اور ایک جامع نظام وضع کر رہے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے