عراق میں مظاہروں اور تشدد سے 20افراد ہلاک،کرفیو نافذ
Reading Time: < 1 minuteعراقی رہنما مقتدیٰ الصدر کے سیاست سے کنارہ کشی کے اعلان کے بعد ان کے حامی اورمخالفین میں جھڑپوں میں20 افراد جبکہ 350 سے زائد زخمی ہوگئ۔سنگین صورت حال بعد ملک میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق عراق کے مختلف شہروں میں مقتدیٰ الصدر کے حامی اور مخالفین کے درمیان جھڑپوں میں 20فراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
بغداد میں مقتدیٰ الصدر کے سیاست سے علیحدگی کے اعلان پران کے سیکڑوں حامیوں نے انتہائی سخت سیکورٹی والے علاقے میں واقع صدارتی محل پر دھاوا بول دیا۔صدارتی محل کے عالیشان سوئمنگ پول میں مظاہرین کی سوئمنگ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
حفاظتی قوتوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا۔
Array