روس نے 55 کینیڈین فوجی و سیاسی شخصیات پر کیوں پابندی لگائی؟
Reading Time: < 1 minuteروس نے اعلیٰ فوجی حکام اور سیاسی و عوامی شخصیات پر مشتمل کینیڈا کے 55 شہریوں پر پابندیاں لگا کر ان کے روس میں داخلے کو ممنوع قرار دے دیا ہے۔
روسی وزارت خارجہ کے مطابق کینیڈا کی جسٹن ٹروڈو انتظامیہ کی طرف سے روسی شہریوں پر نئی پابندیوں کی یاد دہانی کروائی ہے۔
ٹروڈو انتظامیہ کی پابندیوں کے جواب میں اور تقابلی اصول کے تحت کینیڈا کے، اعلیٰ فوجی حکام اور سیاسی و عوامی شخصیات سمیت، کُل 55 شہریوں کا روس میں داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔
جن افراد پر پابندی عائد کی گئی ان کے ناموں کی فہرست بھی شائع کی گئی ہے۔
Array