عالمی خبریں

کابل میں دھماکہ،دو روسی سفارت کاروں سمیت متعدد ہلاک

ستمبر 5, 2022

کابل میں دھماکہ،دو روسی سفارت کاروں سمیت متعدد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک مرتبہ پھر امن دشمنوں کا وار،روسی سفارت خانے کے قریب دھماکے میں دو روسی سفارت کاروں سمیت متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

روسی چینل نے مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ کابل میں دھماکے سے 2 روسی سفارتکاروں سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔ دھماکا روسی سفارت خانے کے قریب ہوا۔

اطلاعات کے مطابق خود کش بمبار نے روسی سفارت خانے کے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے کےوقت سفارت خانے میں ویزے کے حصول کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

افغان میڈیا کے مطابق دھماکے میں جانی نقصان سے متعلق تفصیلات اکھٹی کی جا رہی ہیں۔ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے