عالمی خبریں

برطانیہ کی نو منتخب وزیراعظم نے اپنے پہلے خطاب میں کیا کہا؟

ستمبر 7, 2022

برطانیہ کی نو منتخب وزیراعظم نے اپنے پہلے خطاب میں کیا کہا؟

برطانیہ کی نو منتخب وزیراعظم لز ٹرس کا اپنے پہلے خطاب میں کہنا تھا کہ برطانیہ کی تعمیر و ترقی ان کے مشن کا حصہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق 47 سالہ وزیراعظم لز ٹرس نے معیشت، توانائی اور نظام صحت کو اپنی تین فوری ترجیحات قرار دیا ہے۔

وزیراعظم لزٹرس کا کہنا تھا کہ ٹیکسوں میں کمی اور اصلاحات کے ذریعے معیشت کو فروغ دیا جائے گا، اسپتالوں، اسکولوں، سڑکوں اور براڈ بینڈ کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے گا۔

لزٹرس نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ یوکرین جنگ سے پیدا ہونے والے توانائی کے بحران سے فوری نمٹا جائے گا۔

گزشتہ رات گئے انہوں نے اپنی نئی کابینہ تشکیل دی ہے جس میں وزیر خارجہ کا عہدہ جیمز کلیوری،وزیر داخلہ کےلیے سوئیلا بریورمین،وزیر خزانہ کےلیے کواسی کُوارٹنگ کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ بن والیس وزیر دفاع کے طور پر اپنا عہدہ برقرار رکھیں گے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے