عالمی خبریں

شمالی کوریا کا با ضابطہ جوہری ہتھیاروں کی حامل ریاست ہونے کا اعلان

ستمبر 9, 2022

شمالی کوریا کا با ضابطہ جوہری ہتھیاروں کی حامل ریاست ہونے کا اعلان

شمالی کوریا نے باضابطہ طور پر جوہری ہتھیاروں کی حامل ریاست ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ اعلان شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اُن کی جانب سے کیا گیا ہے۔

نیوز ایجنسی کے سی این اے کے مطابق شمالی کوریا نے خود کو جوہری ہتھیاروں کی حامل ریاست قرار دیتے ہوئے ایک قانون پاس کیا ہے۔ جس میں ملک کے رہنما اور جوہری تخفیف پر کسی بھی بات چیت کے امکان کو مسترد کیا گیا ہے۔

یہ قانون ملک کی سلامتی اور تحفظ کے لیے سیکیورٹی فورسز کو پیشگی جوہری حملے کا حق بھی دیتا ہے۔

شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اُن نے قانون کو ناقابل واپسی قرار دیکر کر عالمی قوتوں کے ساتھ بات چیت کے تمام دروازے بند کرلیے ہیں۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے عائد سخت پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا نے 2006 سے 2017 کے درمیان 6 جوہری تجربات کیے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے