امریکہ نے افغان عوام کے اثاثے چھینے ہوئے ہیں:ذبیع اللہ مجاہد
افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان ذبیع اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ امریکہ نے افغان عوام کے اثاثے چھینے ہوئے ہیں۔
امریکہ میں منجمد افغان اثاثوں کے معاملے پر افغان حکومت کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے افغان عوام کی ملکیت پر قبضہ کیا ہوا ہے اور افغان عوام اثاثے چھینے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا کے غریب ترین ملک افغانستان کے اثاثے منجمد کرنے کے معاملے پر امریکہ پر کئی ممالک تنقید بھی کر چکے ہیں۔
افغانستان میں حالیہ سیلاب سے بھی لوگ متاثر ہیں جبکہ دوسری جانب سپر پاور امریکہ جو بیس سال تک افغانستان پر قبضے کی کوشش کرتا رہا اور افغانستان کو اپنے ہلاکت خیز ہتھیاروں کی تجربہ گاہ بنائے رکھا اس کے باوجود شکست سے دوچار ہوا،اب افغان عوام کے اثاثے چھین رہا ہے۔

