طالبان حکومت نے امریکی انجینئر کو کیوں رہا کیا؟
امریکی جیل میں قید سینئر طالبان رہنما حاجی بشیر نور زئی کی رہائی کے بعد افغانستان میں طالبان حکومت نے بھی امریکی انجینئر کو رہا کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق امریکی جیل میں قید سینئر طالبان رہنما حاجی بشیر نور زئی ایک معاہدے کے تحت رہا ہوکر کابل پہنچ گئے جب کہ دوسری جانب طالبان حکومت نے بھی امریکی انجینئر کو رہا کر دیا۔
افغانستان میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی رہائی کی تصدیق کی ہے۔

