عالمی خبریں

کیا ایران زیرحراست امریکی شہریوں کو رہا کر دے گا؟

ستمبر 21, 2022

کیا ایران زیرحراست امریکی شہریوں کو رہا کر دے گا؟

ایران کے صدر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر امریکہ میں زیرحراست ایرانی شہریوں کو رہا کیا جائے تو پھر ایران بھی امریکی شہری رہا کر دے گا۔

سی بی ایس ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے امریکی پروگرام "60 منٹس” میں گفتگو کرتے ہوئے رئیسی نے جوہری معاہدے پر اپنے ملک کے موقف اور تہران اور واشنگٹن کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے بارے میں سوالات کے جوابات بھی دیے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ممکنہ جوہری معاہدے کے لیے امریکا کو اس بات کی ضمانت دینا چاہیے کہ وہ دوبارہ معاہدے سے دستبردار نہیں ہوگا۔

انہوں نے ایک سوال کہ کیا ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جوہری مذاکرات سے کوئی سمجھوتہ ہونے کی صورت میں ایران میں زیر حراست امریکی شہریوں کو رہا کر دیا جائے گا؟ کے جواب میں بتایا امریکہ میں قید میں ڈالے گئے ایرانی شہری بھی ہیں، ہم نے امریکیوں کو ان مسائل کو جوہری مذاکرات سے الگ کر سکنے کا بھی کہا ہے ۔ یہ ایک انسانی مسئلہ ہے جس پر دو طرفہ طور پر بات چیت کی جا سکتی ہے۔”

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے