دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک ٹوئٹر ہیڈکوارٹر میں سنک اٹھائے کیا کر رہے ہیں؟
Reading Time: < 1 minuteدنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک ٹیک کمپنی ٹوئٹر کی خریداری کی ڈیل برقرار رکھنے کے لیے کیلیفورنیا ہیڈکوارٹر پہنچے تاہم ان کے ہاتھوں میں اٹھائے سنک کی ویڈیو ہر طرف زیربحث ہے.
تجزیہ کاروں کے مطابق اگر ایلون مسک جمعے تک ٹوئٹر کے ہیڈکوارٹر جا کر معاہدے پر حتمی مہر نہیں لگاتے تو جج اس ڈیل کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے ٹرائل شروع کرنے کا حکم دے سکتے ہیں۔
ٹوئٹر خریداری کے رواں سال اپریل سے شروع ہونے والے معاملے کے دوران بدھ کو ایلون مسک نے اپنے ٹوئٹر پروفائل کو ’چیف ٹوئٹ‘ میں تبدیل کیا اور کمپنی کے کیلیفورنیا ہیڈ کوارٹر میں ایک سنک اٹھا کر چلنے کی ویڈیو پوسٹ کرکے یہ اشارہ دیا کہ معاہدہ ٹھیک ہے۔
انہوں نے اس کے بعد ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ ’آج ٹوئٹر ہیڈکوارٹر میں بہت سے اچھے لوگوں سے ملاقات ہوئی۔‘
یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں قانون کے پروفیسر ایڈم بداوی نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’میرے خیال میں جمعے کو ہمیں ایک اعلان سننے کو ملے گا جس میں کہا جائے گا کہ ایلون مسک نے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔‘