بی جے پی نے فلم ’پٹھان‘ کی نمائش روکنے کی دھمکی کیوں دی؟
Reading Time: < 1 minuteانڈیا کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک رکن نے ریاست مدھیہ پردیش میں شاہ رخ خان اور دیپیکا پاڈوکون کی فلم ’پٹھان‘ پر پابندی عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔
مدھیہ پردیش کے ریاستی وزیر ڈاکٹر نروتم مشرا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام لگایا کہ فلم ’پٹھان‘ کے ریلیز ہونے والے نئے گانے ’بے شرم رنگ‘ میں دیپیکا پاڈوکون نے جو لباس پہنا ہوا ہے وہ ’قابل اعتراض‘ ہے۔
بی جے پی کے ریاستی وزیر ڈاکٹر نروتم مشرا کا اپنے اکاؤنٹ سے ٹویٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہنا تھا کہ ’گانے میں پہنا گیا لباس بہت قابل اعتراض ہے اور صاف نظر آرہا ہے کہ یہ گانے گندی ذہنیت کے ساتھ فلمایا گیا ہے۔‘
نیوم میں شوٹنگ، شاہ رخ خان سعودی عرب کے شکرگزار
مدھیہ پردیش کے وزیر نے دیپیکا پاڈکون پر ’ٹکرے ٹکڑے گینگ‘ کا رکن ہونے کا الزام بھی لگایا۔
دیپیکا پاڈکون ماضی میں نئی دہلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں احتجاج کرنے والے طلبہ و طالبات کی حمایت کرتی رہی ہیں. اسی وجہ سے انہیں بی جے پی اور دیگر دائیں بازو کی جماعتوں کی جانب سے ’ٹکڑے ٹکڑے گینگ‘ کا رکن کہا جاتا ہے۔
بی جے پی کے وزیر ڈاکٹر نروتم مشرا نے ’پٹھان‘ فلم پر مدھیہ پردیش میں پابندی لگانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ’گانے میں دکھائے گئے مناظر اور لباس کو درست کیا جائے ورنہ ہم یہ سوچنے پر مجبور ہوں گے کہ فلم کو مدھیہ پردیش میں نمائش کی اجازت دی جائے یا نہیں۔‘