کھیل

کراچی ٹیسٹ، پہلی اننگز میں پاکستانی بلے باز بڑا ٹوٹل دینے میں ناکام

دسمبر 17, 2022

کراچی ٹیسٹ، پہلی اننگز میں پاکستانی بلے باز بڑا ٹوٹل دینے میں ناکام

انگلینڈ کے مدمقابل تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے بھی پاکستانی بلے باز پہلی اننگز میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔

سنیچر کو کھیل کے پہلے روز ایک اچھی بیٹنگ وکٹ پر کپتان بابر اعظم 78 رنز بنا سکے اور رن آؤٹ ہوئے۔

دیگر بلے بازوں میں آغا سلمان نے نصف سینچری سکور کی جبکہ اپنے کیریئر کا میچ کھیلنے والے اظہر علی 45 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

پاکستان نے 304 رنز سکور کیے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے